ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

پنجاب بھرمیں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ، 281 مشکوک افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی 366 کومبنگ آپریشن کے دوران 281 مشکوک افراد کو گرفتارکرکے 203مقدمات درج کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہے ، ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گزشتہ تین روزمیں366کومبنگ آپریشن کئے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کومبنگ آپریشنز میں پنجاب بھرمیں 732مقامات پرچیکنگ کی گئی اور 15ہزارسےزائدمشتبہ افرادکوچیک کیاگیا ۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا 281 مشکوک افراد کو گرفتارکرکے 203مقدمات درج کرلئے ہیں جبکہ لاہور سے 82مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 49 مقدمات درج کیے گئے۔

گذشتہ روز سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا۔

ترجمان نے بتایا تھا گرفتار دہشت گردوں میں عمران حیدر اور ریاض احمد شامل ہیں ، ان کے قبضے سے ستی بم، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے ، جس کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف اہم تنصیبات اور عبادت گاہیں تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں