ملتان : صوبہ پنجاب کےشہرملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کےپانچ دہشت گردمارے گئے۔
تفصیلات کےمطابق پولیس کےمحکمہ انسداد دہشت گردی نےخفیہ اطلاع پرضلع لیہ کےعلاقے چوبارہ دہشت گردوں کےٹھکانے پرچھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔
سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کےنتیجےمیں5دہشت گرد ہلاک ہو گئےجبکہ 3 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کےمطابق دہشت گرد ملتان میں مزار کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھےاور اپنےامیرعمرخالد خراسانی کے احکامات کا انتظار کررہے تھےتاہم اطلاعات پرکاروائی کی جس میں کامیابی ملی ہے۔
سی ٹی ڈی پولیس کےمطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے چار دستی بم ،اور اسلحہ بھی ملا ہے،جبکہ دہشت گردوں کی لاشوں کو سی ٹی ڈی حکام نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو لیہ منتقل کر دیاہے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری 560 سے زائد افراد گرفتار
واضح رہےکہ گزشتہ روزآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے بعد ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کےدوران 560 سے زائد مشکوک افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔