پیر, جون 8, 2026
اشتہار

سی ٹی ڈی نے بھی انمول پنکی کی گرفتاری کی تیاری شروع کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(18 مئی 2026): کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے لیے سلسلے میں سی ٹی ڈی نے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزمہ کے خلاف پولیس فائل کی کاپی حاصل کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی سی ٹی ڈی کے ایک مقدمے میں مفرور ہے۔

انمول پنکی کو کوکین بنانے کا ماہر کس نے بنایا؟ سنسنی خیز انکشافات

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسی مقدمے میں نامزد ملزمہ کا بھائی ناصر بلوچ عدالت سے بری ہو چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے اس کی گرفتاری ناگزیر ہے، جس کے لیے مقدمے کی نقول اور متعلقہ دستاویزات فراہم کی جائیں تاکہ کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

+ posts

تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

فاروق سمیع
فاروق سمیع
تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں