ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

سکھر : سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : سی ٹی ڈی سکھر کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کو خفیہ اطلاع پر ببرلو پیرگوٹھ روڈ پر کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا،۔

گرفتار دہشت گرد فاروق شاہ کالعدم تنظیم کے اسٹوڈنٹ ونگ کا صوبائی صدر اور سٹی کا امیر تھا
ملزم دہشت گردی کے7ہائی پروفائل مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔

دہشت گرد فاروق شاہ سی ٹی ڈی کی ریڈ بک اور فورتھ شیڈول میں شامل ہے، وہ کالعدم تنظیم کیلئے بھرتی،اغواء برائے تاوان کی وارداتون میں بھی ملوث ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے کوٹلی آزاد کشمیر، افغانستان کے حافظ کیمپ میں ٹریننگ لی اور جدید اسلحہ چلانے، بم بنانے کی تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے۔

گرفتار دہشت گرد فاروق شاہ سے ایک پستول اور5 گولیاں برآمد ہوئیں، گرفتار دہشت گرد فاروق شاہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں