جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 26 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 26 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران 286 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کیے، جن کے نتیجے میں 26 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں کارروائیاں کی گئیں، جبکہ فیصل آباد، جھنگ، چکوال، راجن پور، نارووال، پاکپتن اور سرگودھا میں بھی آپریشنز کیے گئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے القاعدہ سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد جبکہ سرگودھا سے فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد گرفتار کیے گئے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، پمفلٹس اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان نے کہا دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے تاہم بروقت کارروائی سے ان کے عزائم ناکام بنا دیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں مجموعی طور پر 4662 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 538 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں