تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا کی میزبانی میں ‘سمٹ فار ڈیموکریسی’ کا انعقاد، اقوام متحدہ کی حقارت ہے، کیوبا

ہوانا : امریکا کی میزبانی میں منعقد ہونے والی سمٹ فار ڈیموکریسی کو کیوبن وزیر خارجہ نے نام نہاد قرار دیدیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے کیوبا کو دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی ملک قرار دیا جاتا ہے جس کے باعث دونوں ممالک اکثر کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک کے وزراء ایک دوسرے پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔

امریکا سمٹ فار ڈیموکریسی کی میزبانی کرنے جارہا ہے، جس پر تنقید کرتے ہوئے کیوبن وزیر خارجہ بروبو روڈرئگوئز نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد سمٹ فار ڈیموکریسی کی میزبانی کیلئے امریکا کے پاس عالمی وقار کا فقدان ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا اپنے تنگ نظر مفادات کی تکمیل کےلیے اقدار اور قوانین دوسروں پر مسلط کرنے کے قابل نہیں رہا۔

کیوبن وزیر خارجہ نے کہا کہ جمہوریت سے متعلق اجلاس کی میزبانی امریکا کو دینا اقوام متحدہ کی حقارت کو ظاہر کررہا ہے جو دوسرے لوگوں کی جائز اور خودمختاری کی توہین ہے۔

Comments

- Advertisement -