تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

40 سال بعد کیوبا کو وزیرِ اعظم مل گیا

رواں سال سوشلسٹ ملک کیوبا نے آئینی اصلاحات کے ساتھ ملک میں‌ دوبارہ وزیرِاعظم کا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا. اس سلسلے میں‌ قومی پارلیمان میں رائے دہی کے بعد مانوئل ماریرو کروز کا نام اس عہدے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے اور یوں چار دہائیوں بعد اب کیوبا کا وزیرِ اعظم بھی ہو گا۔

ہوانا میں اس حوالے سے رائے دہی میں 56 سالہ مانوئل ماریرو کو ملک کا وزیرِ اعظم بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔ وہ کیوبا کے موجودہ صدر ڈیاز کانیل کے ساتھ اقتدار میں شراکت دار ہوں گے۔

کیوبا، چند سطور میں!
کیوبا کا ذکر آتا ہے تو فیدل کاسترو کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ امریکا کے عزائم کی راہ میں رکاوٹ بنے رہنے والے فیدل کاسترو دنیا بھر میں انقلابی جدوجہد کے حوالے سے مشہور ہیں۔ پانچ دہائیوں تک کیوبا پر حکم رانی کرنے والے فیدل کاسترو 90 سال زندہ رہے۔

یہ ملک امریکی ریاست فلوریڈا سے لگ بھگ 90 میل کی دوری پر واقع ہے۔ جنوبی امریکا کا یہ ملک بحیرۂ کیربین کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔

فیدل کاسترو کی قیادت میں کیوبا نے اقوامِ عالم میں خود دار اور اپنی آزادی سے پیار کرنے والے ملک کی حیثیت سے پہچان بنائی۔

ساڑھے چار سو برس تک کیوبا اسپین کی نوآبادی رہا۔ یہ گنے اور تمباکو کی پیداوار اور تجارت میں مشہور تھا۔
اسپین کے بعد یہاں امریکا نے اپنے قدم جمانے شروع کیے اور ایک کٹھ پتلی سرکار کے ذریعے اس قوم پر کنٹرول قائم رکھا۔ تاہم اسے فیدل کاسترو کی صورت میں ناکامی اور پسپائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -