کیوبا کی فوج نے امریکا میں رجسٹر کشتی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور 6 کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیوبا حکومت نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کے پانیوں میں داخل ہونے والی ایک کشتی پر سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔
کیوبا کی وزارت داخلہ کے مطابق زخمیوں کو کشتی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق یہ امریکی کارروائی نہیں تھی اور نہ ہی اس میں امریکی حکومت کا کوئی اہلکار ملوث تھا۔
مارکو روبیو نے کہا کہ کیوبا کی حکومت نے امریکا کو واقعے سے متعلق آگاہ کردیا ہے لیکن ہوانا میں امریکی سفارتخانہ آزادانہ طور پر اس معاملے کی تصدیق کرے گا کہ اصل معاملہ کیا ہے۔
ترک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ ہائی وے پر کریش ہو گیا، پائلٹ شہید
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق کھلے سمندر میں اس طرح فائرنگ کا واقعہ دیکھنا انتہائی غیر معمولی ہے۔
واضح رہے کہ کیوبا کی جانب سے یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ان کا امریکا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


