The news is by your side.

Advertisement

گہری اور پُرسکون نیند چاہتے ہیں‌ تو “میلاٹونِن” کی مدد لیجیے

بھرپور، پُرسکون اور مکمل نیند سے اگر عمر رسیدہ افراد محروم ہیں‌ تو یہ الگ بات ہے اور اس کے لیے معالج سے رجوع کیا جاسکتا ہے، لیکن چالیس سے پچاس سال کی عمر کے مرد اور عورتوں‌ کے علاوہ اکثر نوجوان بھی نیند نہ آنے کی شکایت کرتے ہیں جس کی مختلف وجوہ ہوسکتی ہیں۔ اگر یہ شکایت عام نوعیت کی ہے تو کسی معالج سے رجوع کرنے یا ادویہ کے استعمال کی ضرورت نہیں بلکہ اس کا حل آپ کے کچن میں موجود ہے۔

زیرہ ہمارے یہاں پکوان اور مختلف صورتوں‌ میں‌ غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ یہ خون اور آئرن کی کمی پوری کرتا ہے اور اس میں‌ موجود میلاٹونن (melatonin) نامی مادّہ ہمیں پُرسکون نیند میں‌ مدد دیتا ہے۔

نباتاتی سائنس کے ماہرین کی تحقیق بتاتی ہے کہ زیرے میں میلاٹونن وافر مقدار میں‌ پایا جاتا ہے جس کا براہِ راست ہماری نیند کے نظام سے تعلق ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق رات کے وقت کسی پھل جیسے کیلے کے ساتھ ایک چائے کا چمچ زیرے کا سفوف استعمال کیا جائے تو آپ گہری اور پُرسکون نیند لے سکتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں