The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد میں مہنگائی کا طوفان ، چائے کے ایک کپ کی قیمت نے لوگوں کے ہوش اڑا دیئے

اسلام آباد :انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منہگائی کے طوفان نے سب کے ہوش اڑا دیئے ، چائے کا ایک کپ 350روپے میں فروخت ہونے لگا، مسافر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلی حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کی ناقص پالیسی کے باعث چائے کا ایک کپ 350روپے میں فروخت ہونے لگا، اس حوالے سے مسافر کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر مہنگے چائے سے متعلق ویڈیو سامنے آگئی۔

جس میں مسافر کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پرچائے40 روپے سے 100روپے تک میں دستیاب ہے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر صرف ایک ہی ریسٹورینٹ ہے، جہاں 296روپے پلس 16فیصد ٹیکس میں چائے کا کپ فروخت کیا جاتا ہے۔

ویڈیو میں مسافر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلی حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے چند روز قبل آڈیٹرجنرل نے اسلام آبادایئرپورٹ پرنکاسی آب سسٹم کی خامیوں پر رپورٹ جاری کی تھی ، جس میں پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ کی چھت کیلئے سیفن ڈرینیج سسٹم میں لاپرواہی کا انکشاف کیا گیا تھا۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سی اے اے حکام کی لاپرواہی سے7کروڑ روپے 20لاکھ روپے کا نکاسی آب نظام ناکارہ ہوگیا تاہم بارش سےسیلنگ گرنے ،پانی سے متعددانسٹالیشن کےنقصان کاتخمینہ نہیں لگایاگیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں