جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

خیبر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ، شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر: مختلف علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کرفیو نافذ کر دیا گیا اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کرفیو کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے خیبر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کرفیو نافذ کر دیا۔

کرفیو کا اطلاق تیراہ، دوتوئے، حیدرکنڈوار، ہانگہ سری کنڈاؤ سمیت متعدد علاقوں میں کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر میلہ بازار، برباغ بازار، کرباغ اور نیوباغ میں بھی شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کرفیو کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ کرفیو شام تک نافذ العمل رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں