مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت جاری ہے،باندی پورہ میں ایک اور نہتے شہری کو شہید کردیا گیا،شہید والوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے باندی پورہ میں ایک اور نہتے کشمیری کو ابدی نیند سلادیا گیا جب کہ عالمی سطح پر اُٹھائے گئے اعتراض کے باوجود پیلٹ گن کا سفاکانہ استعمال بھی سے جا ری ہے۔
اسی سے متعلق : بھارتی فوج کی بربریت،نوجوان حریت پسند برہان وانی شہید
محض گیارہ روزمیں تین سوکشمیری زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور ایک سو پچاس کشمیریوں کی بینائی انہی پیلٹ گنوں نے چھین لی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : کشمیر میں بھارتی مظالم کی اقوام متحدہ تحقیقات کرے، وزیراعظم
کشمیری حریت پسند نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے پوری وادی میں کشیدگی جوں کی توں برقرار ہے اور 76 ویں روز بھی کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصوراورزندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔
دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے حریت پسند رہنماوں کو گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے ،حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے بھارتی فوج کا یہ اقدام وحشیانہ ہے حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں ہڑتال ہے حریت کانفرنس نے بھارتی مظالم کے خلاف انتیس ستمبرتک احتجاج کا اعلان کیا ہے۔