تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دوبارہ کرفیو لگے گا اور پروازیں بھی معطل ہوں گی؟

کویت سٹی: کویتی حکومت کے ترجمان طارق المزرم نے ملک میں کرفیو اور پروازوں کی معطلی کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کویت کی حکومت کے ترجمان طارق المزرم نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے اور نہ ہی کرفیو لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے حفاظتی تدابیر سخت کرنے کا فیصلہ عوام کی سلامتی کے لیے کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کویتی حکام پروازیں معطل کرنے کا بھی ارادہ نہیں رکھتے، اس ضمن میں سوشل میڈیا میں جو کچھ کہا جا رہا ہے، یہ محض افواہ ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ، خلیجی ملک نے بڑا فیصلہ کرلیا

خیال رہے کہ کویت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویتی کابینہ نے تمام سرکاری و نجی اداروں میں ملازمین کی تعداد نصف کرنے کی ہدایت جاری کردی، ہر ادارہ اپنی سہولت کو مد نظر رکھ کر ورکرز کے اوقات کار متعین کرے گا۔

Comments

- Advertisement -