راولپنڈی : کسٹم عدالت کے ٹرائل جج کی عدم موجودگی کے باعث ایان علی کے مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے چھ اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں گلاسز لگائے، گرم کوٹ میں ملبوس ایان علی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ راولپنڈی کسٹم عدالت پہنچی تو رش لگ گیا، نجی چینل کا کیمرہ مین انکی فٹیج بناتے ہوئے گڑھے میں جاگرا۔
کسٹم کیجانب تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر بھی کسٹم کورٹ پہنچے تاہم ٹرائل جج شیراز کیانی کے رخصت پر ہونے کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔
گذشتہ پیشی پر ایان علی کے وکلاء نے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت کو بتایا تھا کہ انکی موکلہ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کے سلسلے میں مصروفیت کے باعث کسٹم عدالت پیش نہیں ہوسکتیں۔
عدالت نے ایان علی کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتےہوئے آئندہ سماعت پر ہر صورت حاضر ہونے کا حکم دیا تھا، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تاہم آج ٹرائل جج کی عدم موجودگی پر سماعت چھ اپریل تل ملتوی کردی گئی۔
مزید پڑھیں : ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکلنے میں ایک بار پھر مشکلات
واضح رہے کہ ایان علی کو گزشتہ برس مارچ میں ساڑھے 5 لاکھ ڈالر دبئی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور کسٹم حکام نے ماڈل کے پاسپورٹ بھی اپنے قبضے میں لے لئے تھے جبکہ کچھ عرصہ جیل میں رہنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔