پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

عدالت کا ایان علی کی حاضری سے مستقل استثیٰ کی درخواست لینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عدالت نے ایان علی کی حاضری سے مستقل استثیٰ کی درخواست لینے سے انکار کرتے ہوئے ملزمہ کو 6جون کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزمہ اور اسکے وکیل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا، فاضل جج کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ ملزمہ مسلسل عدالت سے استثناء لے رہی ہے جبکہ عدالت میں پہلے کئی بار حکم دے چکی کے وہ مقدمہ کا سامنا کریں۔

جج محمد شیراز کیانی کا کہنا تھا کہ بتایا جائے ملزمہ کب وطن واپس آئیں گی اور انکا بیرون ملک مصروفیات کا شیڈول کیا ہے۔

- Advertisement -

عدالت نے ایان علی کی حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا صرف ایک دن کا استثنیٰ ملے گا اور آئندہ سماعت 6 جون کو ایان علی کو ہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔


مزید پڑھیں : ماڈل ایان علی دبئی روانہ


خیال رہے کہ ایان علی ضمانت پر رہائی اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج ہونے کے بعد بیرون ملک چلی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں