بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

مونگ پھلی میں سے ریال نکلنے کا معمہ حل ہوگیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی نارکوٹکس فورس نے مونگ پھلی کے ذریعے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے قبضے سے 45 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی جو اُس نے مونگ پھلی، بسکٹ کے ڈبے اور گوشت میں چھپا کر رکھی ہوئی تھی۔

ائیرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے مشکوک حرکتیں کرنے والے 25 سالہ مسافر کی تلاشی لی تو بظاہر کوئی چیز نظر نہیں آئی، البتہ جب کھانے کے سامان کی جانچ پڑتال شروع کی تو معمہ سمجھ آیا۔

- Advertisement -

سی آئی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق ’مسافر کے پاس بڑی تعداد میں مونگ پھلیاں، بسکٹ کے ڈبے، پکا ہوا گوشت اور دیگر کھانے کی چیزیں موجود تھیں، جنہیں کھول کر دیکھا گیا تو اُن میں سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی‘۔

سیکیورٹی فورس نے مسافر کے سامان کی تلاشی لینے سے قبل اس کی ویڈیو بنائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مونگ پھلی اور گوشت میں سعودی عرب، قطر اور عمان کی کرنسی (ریال) موجود تھے جبکہ دیگر اشیاء میں یورو اور کویتی دینار بھی موجود تھے۔

پولیس کے مطابق مسافر کے قبضے سے برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت 45 لاکھ روپے کے قریب ہے، مسافر اور برآمد شدہ رقم کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں