تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی: اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 9.8 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.66 ارب ڈالر رہا، ستمبر 2018 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 95 کروڑ ڈالر رہا۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ اگست 2018 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 59.2 کروڑ ڈالر تھا۔

بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر ذخائر میں 29.3 کروڑ ڈالر کمی ہوئی: اسٹیٹ بینک

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے خبردار کیا تھا کہ مہنگائی آئندہ چند ماہ میں دگنی ہوجائے گی اور شرح ساڑھے سات فیصد سے تجاوز کر جائےگی۔

دوسری جانب مہنگائی میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے،رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ہی مہنگائی کی شرح میں 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ صرف ستمبر میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 5.12 بڑھی۔

ادارہ برائے شماریات کے مطابق کھانے پینے کی اشیا مہنگی اور تعلیمی اخراجات میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا، جولائی سے ستمبر کے دوران پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

Comments

- Advertisement -