اسلام آباد : رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جولائی تا ستمبر برآمدات 3.78 فیصد کم ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ بیورو شماریات نے تجارتی اعداد و شمارجاری کردیے جس کے مطابق ملک سے باہر بھیجی جانے والی مصنوعات میں نمایاں کمی آئی ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہہ درآمدات25.36 فیصد کم ہوئیں۔
ادارہ بیورو شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تاستمبر2023 برآمدات 6 ارب89 کروڑ90لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اس عرصے میں برآمدات 7 ارب 17 کروڑ ڈالرز تھیں۔
اس کے علاوہ جولائی تا ستمبر تجارتی خسارہ5 ارب28 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا، اسی عرصے میں درآمدات 12 ارب 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔
ادارہ بیورو شماریات کی رپورٹ کے مطابق ماہ اگست کی نسبت ستمبر میں برآمدات 4.18فیصد بڑھیں جبکہ ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 1.15 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ماہ ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز جبکہ تجارتی خسارہ ایک ارب 48 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا ہے، ستمبر میں درآمدات کا حجم 3 ارب95 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا۔