تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والوں پر نئی شرط لاگو

اسلام آباد : پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بورڈنگ پاس کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کے بغیر نہ دینے کی نئی شرط لاگو کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ روکنے سے متعلق فیٹف کی ہدایت پر عمل درآمد کے معاملے پر پاکستان میں کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کی فیٹف کی سخت ہدایات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

سی اے اے نے تمام ایرلاینز کو نئی ہدایات جاری کردی ہے ، جس میں پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بورڈنگ پاس کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کے بغیر نہ دینے کی نئی شرط لاگو کردی گئی ہے۔

فیٹف ایڈوائزری کے تحت پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ٹکٹس بکنگ کے وقت کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کی شرط رکھی۔

سی اے اے نے تمام ایرلائنز کے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کسٹم ڈیکلریشن اور کرنسی ڈیکلریشن لازمی قرار دے دی ہے۔

سی اے اے نے بیرون ملک سے پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں سے متعلق بھی پالیسی متعین کردی ہے۔

بیرون ملک سے پاکستان آنے والی فلائٹ کے دوران فضائی میزبان مسافروں کو کرنسی و کسٹم ڈیکلریشن فارم پر کرنے کا اعلان کریں گے۔

فیٹیف ایڈوائزری کے تحت پاکستان کے ایرپورٹس پر بیرون سے آنی والی پروازوں کے مسافروں کو لینڈنگ سے قبل ڈیکلریشن فارم پر کرنے لازمی قرار دی۔

سی اے اے کے مطابق پاکستان کے ایئرپورٹس پر اترتے وقت کسٹمز انٹرنیشنل اراؤیل کاؤنٹر پر کرنسی اور کسٹم ڈیکلریشن کی تفصیل امیگریشن سے قبل کسٹمز حکام کو فراہم کرنا ہوں گی۔

پاکستان سے بیرون ملک جانے والی پروازوں کے مسافروں کو ٹکٹ بکنگ کے وقت کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کی شرط لازمی قرار دی۔

پاکستان کسٹمز کو تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر عملہ متعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو کسٹمز اور ایئرلاینز کا عملہ معاونت فراہم کرے گا۔

فیٹف گائڈ لائن پر عمل درآمد کے لیے سی اے اے پاکستان کسٹمز اور ایئرلائنز کی مکمل مدد فراہم کرے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں