site
stats
پاکستان

حیدرآباد میں کسٹم پولیس کا چھاپہ، فائرنگ کے تبادلے میں انسپکٹرشہید

حیدرآباد: کسٹم کےاینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کاغیرملکی گٹکے کے گودام پر چھاپا،کارروائی کےدوران ملزمان نےکسٹم اہلکاروں پرفائرنگ کرکےانسپکٹر کوشہید کردیا۔

تفصیلات کےمطابق حیدرآباد کے علاقے ٹاورمارکیٹ پرغیرملکی گٹکے’’پان پراگ‘‘ کے گودام پرکسٹم کےاینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نےچھاپا مارا، کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں غیرملکی گٹکا برآمدکرلیا گیا۔

کسٹم اہلکارگٹکےکو گاڑیوں میں رکھ رہےتھےکہ ملزمان نے اہلکاروں پرفائرنگ کردی جس کےنتیجے میں انسپکٹر عبدالغفارشیخ سرپرگولی لگنے کی وجہ سےموقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کےبعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اطلاعات کےمطابق فائرنگ میں ملوث دوملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top