The news is by your side.

Advertisement

بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافر سے 13 کلو گرام ہیروئن برآمد

راولپنڈی: مسافر اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی فلائیٹ کے ذریعے ہیروئین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی کسٹم حکام نے 13 کلو گرام سے زائد ہیروئن بر آمد کرلی۔

راولپنڈی میں بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی نے مانچسٹر جانے والے مسافرکے سامان سےکروڑوں روپے کی تیرہ کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

کسٹم حکام نےاسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پرواز پی کے 785 کے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر وسیم کے بیگ میں کپڑوں میں چھپی ہیروئن نظر ملنے پر بیگ کی مکمل تلاشی لی تو کپڑوں میں چھپائی 13 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی،ملزم وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ہے اور میرپور سے تعلق ہے۔

ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگنگ سیل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ایک انسانی اسمگلر رفیق حسین اور ایک اشتہاری محمد امین کو گرفتار کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں