تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ریستوران میں لوٹ مارنے کرنے والے ڈاکو کا بھیانک انجام، ویڈیو وائرل

ہیوسٹن : امریکہ کے ایک ریستوران میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں لوٹ مار کرنے کیلئے آنے والا ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کی پولیس ایک شخص کو تلاش کررہی ہے جس نے ہیوسٹن کے ریستوران میں مسلح ڈاکو کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور سکون سے ٹہلتا ہوا باہر چلا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ریستوراں میں موجود ایک گاہک نے ڈاکو پر گولی اس وقت چلائی جب وہ اسلحہ کے زور پر وہاں موجود لوگوں سے رقم اور قیمتی سامان دینے کا مطالبہ کررہا تھا۔

اس موقع پر وہاں موجود تمام لوگ خوف کے عالم میں جان بچانے کیلئے میزوں کے نیچے چھپ گئے اور کالا لباس پہنے نقاب پوش ڈاکو نے ان کا قیمتی سامان سمیٹنا شروع کردیا۔

اسی دوران میز پر بیٹھے ایک گاہک نے موقع پاتے ہی اپنا پستول نکال کر ڈاکو پر پیچھے سے فائرنگ کردی، گاہک نے پستول سے نو فائر کیے جس سے ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے ڈاکو پر 4 گولیاں چلائیں اور زمین پر گرنے کے بعد مزید چار گولیاں ماریں پھر ایک اور گولی اس کے سر میں ماری۔

بعد ازاں اس شخص نے بڑے اطمینان سے ڈاکو کے کپڑوں سے چھینی گئی اشیاء لٹ جانے والے افراد کو واپس کیں اور ایسے چلا گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

پولیس نے ڈاکو کو گولی مارنے والے شخص کیخلاف کوئی الزام عائد نہیں کیا، عینی شاہدین کے مطابق گولی مارنے والے کی عمر 20 سال کے لگ بھگ تھی۔

پولیس کو بعد میں معلوم ہوا کہ اس ڈاکو کے پاس جعلی پستول تھا، ڈاکو کو قتل کرنے والے گاہک نے لوگوں کو رقم واپس دلائی اور باہر نکل کر غائب ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -