لندن میں ایک بہادر خاتون نے دکان میں ڈکیتی کی غرض سے آئے ڈاکو کی درگت بنا ڈالی اور اسے بھاگنے پر موجود کر دیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لندن کی ایک دکان میں خاتون گاہک خریداری کے بعد کاؤنٹر پر رقم ادا کر رہی ہیں کہ اسی دوران ماسک پہنا ڈاکو دکان میں گھس آتا ہے اور دکاندار سے رقم لوٹنے کی کوشش کرتا ہے۔
عموماً ایسی صورتحال میں لوگ خود کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن خاتون گاہک نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ڈاکو کا مقابلہ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گاہک ڈاکو کو دھکا دے رہی ہیں، اس دوران ڈاکو نے خاتون کو مارنے کی بھی کوشش کی اور دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
تاہم اس کے باوجود خاتون کا حوصلہ پست نہ ہوا اور وہ مسلسل اسے روکتی رہیں۔ ڈاکو نے خاتون کو دھکا دے کر دکان کے اندار گرا دیا اور وہاں سے بھاگنے میں ہی غنیمت جانی۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس سی سی ٹی وی ویڈیو پر ہر کسی نے خاتون کی بہادری کی تعریف کی اور انہیں "دلیر خاتون” قرار دیا۔