اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

کسٹمز نے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

(4 جنوری 2026): کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان  ضبط کر لیا۔

کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کے  کسٹمز انفورسمنٹ ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان نے اسمگلنگ کے خلاف  کاروائیاں کرتے ہوئے پانچ کروڑ اٹھارہ لاکھ  روپے  مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔

کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے دو بیڈ فورڈ ٹرکوں اور ایک ٹویوٹا آلٹس جی ایل آئی کار کو روکا جن میں اسمگل شدہ ٹائرز، ادویات اور مختلف برانڈز کی سگریٹیں لدی ہوئی تھیں۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سامان کے ساتھ ساتھ استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں، برآمد شدہ سامان اور گاڑیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ چار کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

ایک  اور کارروائی میں  کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے مختلف مسافر بسوں سے اسمگل شدہ اشیاء برآمد کیں جن میں سگریٹ پیپر، سگریٹیں، ٹیفلون راڈز اور دیگر متفرق سامان شامل ہے۔ اس کارروائی میں ضبط کیے گئے سامان کی مارکیٹ ویلیو تقریباً  30 لاکھ  روپے بتائی گئی ہے۔

تمام ضبط شدہ سامان اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو پانچ کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے بنتی ہے، ایف بی آر مؤثر  انفورسمنٹ کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام، جائز تجارت کے تحفظ اور قومی معیشت کے استحکام کے لئے پر عزم ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں