اتوار, دسمبر 14, 2025
اشتہار

بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹس اسمگل کرنے کی بڑی کوششں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

رکھنی(5 نومبر 2025): کسٹم انفورسمنٹ رکھنی نے  غیر ملکی سگریٹ اسمگل کرنے کی  بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ رکھنی نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی،گاڑی سمیت تین کروڑ پچاسی لاکھ روپے مالیت کی سگریٹس ضبط کرلیں۔

کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کے تحت فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ رکھنی  نے کوئلہ کے نیچے چھپائی گئی غیرملکی سگریٹس کی ایک بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف بی آر ترجمان کے مطابق رکھنی کے قریب ایک ہینو ٹرک کی تفصیلی تلاشی کے دوران غیر ملکی سگریٹس کے 188 کارٹن برآمد ہوئے، ضبط شدہ سگریٹس کی  مالیت کا تخمینہ تقریباً دو کروڑ پینتیس لاکھ روپے لگایا گیا  ہے۔

ترجمان کے مطابق اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور ضبط کی گئی اشیا اور ٹرک کی کل مالیت  تین کروڑ پچاسی لاکھ روپے بنتی ہے، ضبط شدہ اشیا اور گاڑی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آراسمگلنگ کی روک تھام، قومی  محصولات کے تحفظ اور ملک بھر میں قانونی تجارت کے فروغ کے لئے پر عزم  ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں