ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کسٹم کا میگا کرپشن اسکینڈل، 25 سے زائد افسران شامل تفتیش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کسٹم پائلٹ پروجیکٹ کے لیے ادائیگی کے معاملے میں نیب تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے کسٹم کے موجودہ اور ریٹارئرڈ 25 سے زائد افسران کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے، کسٹم کے میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات اور ریفرنس کی منظوری چئیرمین نیب نے دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے والے پچیس میں سے تین افسران نے نیب کی چار رکنی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، کسٹم کے کلیئرنس سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ میں 11 ملین ڈالر سے زائد رقم بغیر کام کے ایک غیر ملکی کمپنی کو دیے گئے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 11.25 ملین ڈالر ایک بھارتی شہری کی کمپنی اگلیٹی کو ادا کیے گئے تھے، اس کیس میں سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور ایف بی آر کے دو سابق چئیرمینز کو بھی نیب نے نوٹس جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق ادائیگی کسٹم سافٹ ویئر پائلٹ پروجیکٹ کے لیے کی گئی تھی، اور پندرہ سال گزرنے کے باوجود کسٹم کا کلیئرنس سسٹم تاحال نہیں بنایا جا سکا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں