منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

ایف آئی اے نے کسٹمز کے تین افسران کو رشوت اور بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(8 اگست 2026): ایف آئی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے رشوت اور بھتہ خوری کے الزام میں کسٹمز کے تین افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے رشوت اور بھتہ خوری کے الزام میں کسٹمز کے تین افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ایک سپرنٹنڈنٹ اور دو انسپکٹر شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے کسٹمز کے ایک کیس میں رعایت دینے کے عوض 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، جو بعد میں 25 لاکھ روپے میں طے پایا۔ ملزمان کی جانب سے رقم نہ دینے کی صورت میں متاثرہ شخص کے خاندان کو مقدمے میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔

ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں سیکٹر آئی ایٹ کے ایک کیفے میں چھاپہ مارا، جہاں کسٹمز انسپکٹر کو پانچ لاکھ روپے رشوت کی پہلی قسط لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں دیگر افسران کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فونز کی فارنزک جانچ کے دوران شہریوں سے رقم بٹورنے اور خاندان کو ہراساں کرنے کے ٹھوس شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں