تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بھارتی حکام کی ایئرپورٹ‌ پر کارروائی، 47 لاکھ مالیت کا سونا برآمد، مسافر گرفتار

نئی دہلی : بھارتی حکام نے شارجہ سے کیرالہ پہنچنے والے مسافر سے 900 سے زائد گرام سونا برآمد کرکے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کسٹم اہلکاروں نے مذکورہ مسافر کو ریاست کیرالہ کے کنور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا جو وندے بھارت مشن کے تحت انڈیا پہنچا تھا۔

کسٹم اہلکاروں نے مسافر کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے 937 گرام سونا برآمد ہوا جس کی مالیت بھارتی کرنسی میں 47 لاکھ روپے بنتی ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے ایئر عربیہ کے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اماراتی ریاست شارجہ سے بھارت پہنچنے والے مسافر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے سونا کیپسول کی صورت میں اپنے زیر جامہ چھپایا ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -