site
stats
پاکستان

برطانیہ میں پاکستانی تاجر کے گھر سے نو لاکھ پاؤنڈ کی خطیر رقم برآمد

گلاسگو: برطانوی کسٹم حکام نے ایک پاکستانی ںژاد تاجر کے گھراوردوکانوں پرچھاپہ مارکر9 لاکھ پاؤنڈز قبضے میں لے لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد امین مرزا نامی یہ کاروباری شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن اسکاٹ لینڈ کے سربراہ ہیں۔

تحقیق کاروں کے مطابق 4 لاکھ پاوٗنڈزانہیں امین مرزا کے گھرسے ملے ہیں جبکہ بقیہ پانچ لاکھ پاوٗنڈ مرزا کی دوکانوں سے برآمد کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم اورپولیس حکام نے مبینہ طورپرچارملین ڈالرکے ٹیکس فراڈ کے سلسلے میں امین مرزا کے گھرپرچھاپہ مارا اوروہاں سے برآمد ہونے والی اس خطیر رقم پرحیران رہ گئے۔

امین مرزا سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ایشیائی برادری میں انتہائی اثرورسوغ کے حامل ہیں اورپاکستان اور برطانیہ میں سیاسی تعلقات رکھتے ہیں۔

امین مرزا پرٹیکس چوری، اثاثے چھپانے اورفراڈ کے مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top