پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

کسٹمز کی کارروائیاں، 2لاکھ 75 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اسمگلنگ کے خلاف دو بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے 19 کروڑ روپے مالیت کا  ڈیزل اور پرائم موورز ضبط کر لیا۔

کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی مصدقہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے ٹیم نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کوئٹہ اور اس کے اطراف میں دو کامیاب چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران 11 گاڑیاں برآمد کی گئیں جن میں 2 لاکھ 75 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل موجود تھا، جس کی مالیت تقریباً 15 کروڑ روپے ہے۔

اس کے علاوہ 2 پرائم موورز بھی قبضے میں لیے گئے جن کی مالیت تقریباً 4 کروڑ روپے ہے۔

یہ کارروائیاں کلیکٹریٹ کی اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف جاری کڑی نگرانی اور سخت مہم کا حصہ ہیں۔

برآمد کیے گئے ڈیزل، ٹرک اور پرائم موورز کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے کوئٹہ انفورسمنٹ ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سراہا اور اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں