لاہور : کسٹم حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بڑے پیمانے پر ممنوعہ انجکشن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کلیکٹر کسٹم عثمان باجوہ کی ہدایت پر کسٹمز حکام نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے دو کروڑ روپے مالیت کے ممنوعہ انجکشن کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔
کسٹم کلکٹر عثمان باجوہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹڑ نے کارروائی کرتے ہوئے 95 ہزار ممنوعہ انجکش برآمد کیے، جنہیں مسافر غیرملکی پرواز سے لاہور لایا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کسٹمز حکام لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے چھ من دس کلو کرونا حفاظی کٹس کی برطانیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔