کراچی ایئرپورٹ پرنائجرین باشندے کے پیٹ سے ’کوکین‘ برآمد -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی ایئرپورٹ پرنائجرین باشندے کے پیٹ سے ’کوکین‘ برآمد

کراچی: پاکستان کسٹم اسٹاف کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرنائجیریا سے آنے والے مسافرکے قبضے سےکوکین برآمد کرلی۔

پاکستان کسٹم پری نیٹو اسٹاف کے جناح انڑنشنل ایئرپورٹ پرتعینات عملے نے ڈپٹی کلیکڑکسٹم کی ہدایت پرنائجیریا سے آنے والے ناجیرین باشندے کے قبضے سے 2.5 کروڑ روپے کی اعلی معیارکی 1.4 کلوکوکین پاوڈربرآمد کرلیا۔

مذکورپ شخص لاگوس سے امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 602 کے ذریعےکراچی آیا تھا، کسٹم حکام نے مذکورہ شخص کوکوکین برآمد کرکے گرفتارکرلیا ہے۔

کسٹم ترجمان قمرتھلو کے مطابق برآمد شدہ کوکین کو ملزم نے اپنے پیٹ کے اندر 75 کپیسول میں بھرکرچھپا رکھا تھا۔

رواں ہفتے کسٹم حکام کی جانب سے کوکین ضبط کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں