پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے 70 تولہ سونا اور 14000 امریکی ڈالر برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے 70 تولہ سونا اور 14000 امریکی ڈالر برآمد کرلئے گئے ، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کسٹمز حکام نے سونے اور امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران استنبول جانے والے ایک مشکوک مسافر کو چیکنگ کے لیے روکا گیا اور اسکیننگ کے دوران سونے کی موجودگی سامنے آنے پر مسافر کے سامان کی تفصیلی جانچ کی گئی۔

جوائنٹ ایگزامینیشن کاؤنٹر پر سامان کی جانچ کے دوران 10 تولہ سونا اور 7 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔

اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز خضر فیض نے بتایا کہ مسافر کی جسمانی تلاشی لینے پر مزید 7 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے اور مجموعی طور پر 70 تولہ سونا اور 14 ہزار امریکی ڈالر برآمد کئے گئے، جن کی پاکستانی کرنسی میں مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ سونا اور امریکی ڈالر ضبط کر لیے گئے ہیں جبکہ کسٹمز ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں