بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

بجٹ 2026-27: حکومت کا کسٹمز ٹیرف میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (13 جون 2026): حکومت نے بجٹ 2026-27 میں کسٹمز ٹیرف میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق صنعتوں کے 7500 سے زائد خام مال، پرزہ جات اور مشینری پر ٹیکس میں کمی کی گئی ہے، آیندہ مالی سال 92 ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کی جائے گی اور صنعتوں کو ریلیف دیا جائے گا، 20 فی صد کسٹمز ڈیوٹی کم کر کے 15 اور 10 فی صد کر دی گئی ہے۔

فنانس بل کے مطابق آیندہ مالی سال 449 ٹیرف لائنز پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی 6 فی صد سے کم کر کے 4 فی صد کر دی گئی، 2,107 ٹیرف لائنز پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی 4 فی صد سے کم کر کے 2 فی صد کر دی گئی، اور 569 اشیا پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی مکمل ختم کر دی گئی۔


کوئلہ سستا ہونے کا امکان، آئی ایم ایف نے اجازت دے دی


آیندہ مالی 359 ٹیرف لائنز پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 20 فی صد مقرر کی گئی ہے، کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والے اہم خام مال کو کسٹمز ڈیوٹی سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے، جب کہ زرعی مشینری پر کسٹمز، اضافی اور ریگولیٹری ڈیوٹیز مکمل ختم کر دی گئی ہیں۔

فنانس بل کے مطابق خصوصی تعمیراتی گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی 20 فی صد سے کم کر کے 10 فی صد کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں