تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

منچھرجھیل میں دو جگہ سے کٹ لگانے کا فیصلہ

کراچی: سیلابی ریلوں کے باعث منچھرجھیل میں پانی کا لیول انتہائی سطح پر جا پہنچا، حکام نے جھیل کو کٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلوں کے نتیجے میں منچھرجھیل میں پانی کا لیول آر ایل 123سےتجاوز کرگیا ہے۔

میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منچھر جھیل کا ہنگامی فضائی دورہ کیا اور اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ منچھرجھیل کو دو جگہ سے کٹ لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق منچھرجھیل کو ایک کٹ دادو اور دوسرا سیہون کی طرف لگانے پرغور کیا جارہا ہے، جھیل کو کٹ لگانے کی خبروں پر منچھرجھیل کےاطراف آبادیوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

ادھر ڈی سی جامشورو منظرعام سےغائب ہوگئے ، وارننگ کے باوجود مقامی لوگوں کےانخلا کےانتظامات تاحال نہیں کئے گئے ہیں، خوفناک صورت حال کے بعد سیہون کی سیاسی وسماجی شخصیات بھی خاموش تماشائی بن گئی ہے جس کے باعث مقامی لوگوں نے اپنی پریشانی کا اظہار کردیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل محکمہ آب پاشی نے بتایا تھا کہ جھیل کا پانی اوورٹاپ ہوا جس کے نتیجے میں یونین کونسل جھانگارا زیرآب آگئی ہے، صورت حال پر ڈپٹی کمشنر جامشورو نے علاقہ مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کے لیے تیار رہنے کا الرٹ جاری کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -