تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

خاندان کو قتل کرنے سے پہلے سفاک نے پڑوسن کا دل نکال کر انہیں کھلایا، دل دہلا دینے والا واقعہ

واشنگٹن: امریکا میں سفاک شہری نے درندگی کی تمام حدیں پار کردیں، خاندان کے افراد کو قتل کرنے سے پہلے اس نے پڑوس میں مقیم خاتون کا دل نکال کر پکایا اور انہیں کھلایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ امریکی ریاست اوکلا ہوما میں پیش آیا جہاں 41 سالہ کینیبیل نامی مبینہ قاتل نے پہلے پڑوسن(انڈرائے لین) کا قتل کرکے دل نکالا اور آلو کے ساتھ پکایا اس کے بعد سفاک نے اپنے خاندان کے افراد کو کھلایا۔

He then went back to his house and stabbed three people - his uncle, aunt and their four-year-old granddaughter - the same day, according to the Oklahoma State Bureau of Investigation. The uncle, 67-year-old Leon Pye (left), dead and the child, Kaeos Yates (right) were killed

بعد ازاں ملزم نے گھر میں موجود چچا، چچی اور ان کی کم عمر پوتی پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چچا اور بچی ہلاک ہوگئے، پولیس نے مبینہ قاتل کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل یہ واقعات ایک ہی دن(9فروری) کو پیش آئے، کینیبیل نے پڑوسن کو مار کر دل نکالا اور گھر لایا۔ حملے میں چچی کی زندگی بچ گئی۔

ملزم اس سے قبل بھی جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ شہری سالوں جیل کاٹ کر آیا تھا اور خاندان والوں کے ساتھ رہ رہا تھا لیکن سفاک نے انہیں بھی نہ بخشا۔

Comments

- Advertisement -