تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

دورہ پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

جمیکا: کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ نیکولس پورن ٹی ٹوئنٹی اور شائی ہوپ ون ڈے اسکواڈ میں نائب کپتان ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم میں پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے، جیسن ہولڈر کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیاْ شیمرون ہٹمائر، آندرے رسل، سمنس اور ایون لوئس سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

ون ڈے اسکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ، نائب کپتان شائی ہوپ ، عقیل حسین، الزاری جوزف، گوداکیش موتی، اینڈرسن فلپس ، نکولس پورن ، ڈیرن براوو، شامار بروکس، روسٹن چیز اور جسٹن گریوز شامل ہیں، ریمن رائیفر، روماریو شیفرڈ ، اوڈین اسمتھ اور ہیڈن والش جونیئر بھی ون ڈے اسکواڈکا حصہ ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ ، نائب کپتان نیکولس پورن ، ڈیرن براوو، روسٹن چیز، شائی ہوپ، شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ شامل ہیں، اس کے علاوہ عقیل حسین، کائیل میئرز، گوداکیش ، روماریو شیفرڈ، اوڈین اسمتھ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ویسٹ انڈین ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی جبکہ سیریز کے میچز 13 سے 22 دسمبر کے درمیان کراچی میں ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -