تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

امریکا میں سائبر حملوں سے اخبارات کی اشاعت متاثر

لاس اینجلس: امریکا میں سائبر حملوں کے نتیجے میں اخبارات کی اشاعت اور ان کی تقسیم کا نظام شدید متاثر ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سائبر حملوں سے متاثر ہونے والے اخبارات میں لاس اینجلس ٹائمز، شکاگو ٹری بیون، بالٹی مورسن اور دیگر اخبارات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وال اسٹریٹ جرنل اور نیویارک ٹائمز کے لاس اینجلس کی اشاعت میں بھی مشکلات کا سامنا رہا، لاس اینجلس ٹائمز کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ امریکا سے نہیں باہر سے کیا گیا ہے۔

ٹری بیون کی ترجمان ماریسا کولیاس نے سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کے ذریعے ہمارے تمام اخباروں کے اشاعتی اور تیاری کے نظام کو نشانہ بنایا گیا جس سے پوری کمپنی متاثر ہوئی ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اخبارات کے نظام پر سائبر حملے کا علم ہے، حکومت اور صنعتی شراکت دار اس معاملے کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا: اخبار کے نیوز روم میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ کسی اور ملک سے کیا گیا ہے جس میں کمپیوٹر کے سرور کو نشانہ بنایا گیا تاکہ اشاعت و تقسیم کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا کر اہم معلومات چوری کی جاسکیں۔

سائبر حملوں کا شکار ہونے والے دیگر اخبارات میں رواں سال جون میں فائرنگ کا نشانہ بننے والا اخبار کیپٹل گزیٹ بھی شامل تھا اس کے علاوہ نیویارک ڈیلی نیوز بھی متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکا میں اخبار کیپٹل گزیٹ کے نیوز روم میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور شارپ شوٹر ہے۔

Comments

- Advertisement -