اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرسائبر حملے کے بعد سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے افسران کو نامعلوم ای میلز نظر انداز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ، جس کے بعد سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ملازمین کو ای میلز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، الیکشن کمیشن افسران و ملازمین کو نا معلوم شناخت سے ای میل موصول ہوئیں۔
- Advertisement -
الیکشن کمیشن کے افسران کو نامعلوم ای میلز نظر انداز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔