تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برطانیہ کے سب سے بڑے فٹبال کلب پر سائبر حملہ، تصدیق ہوگئی

لندن : برطانیہ کا مشہور فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سائبر حملوں کی زد میں آگیا، فٹبال کلب نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کلب ایسے حملوں کیلئے تیار تھا لیکن یہ جدید انداز میں کیا گیا حملہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف برطانوی فٹبال کلب نے جمعے کے روز سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملوں سے نمٹنے کےلیے تیار تھے اور کوشش کررہے ہیں کہ خرابی دور ہوجائے۔

ترجمان مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے کہا کہ ہیکروں کو فٹبال شائقین کا ڈیٹا ملا یا نہیں ہمیں نہیں معلوم لیکن ہفتے کو بروم فٹبال کلب کے خلاف کھیلا جانے والا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

اگرچہ یہ سائبر کرائم کے منظم گروہ کی جدید انداز میں کی گئی کارروائی ہے تاہم اس قسم کی کارروائی کے خلاف وسیع قواعد اور طریقہ کار موجود ہے اور کلب اس خطرے سے نمٹنے کی مشق کر چکا ہے۔

کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے کا پہلے سے اندازہ تھا اسی لیے سائبر دفاعی ٹیم نے آٹی سسٹم کو بند کردیا تھا تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے اسی لیے ہماری ویب سائٹ، ایپ اور میڈیا چینلز متاثر نہیں ہوئے۔

Comments

- Advertisement -