بدھ, اکتوبر 7, 2026
اشتہار

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اور اہم معاہدہ طے پا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریاض میں اہم سائبر سیکیورٹی معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے دارالحکومت ریاض میں ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

یہ یادداشتِ پیش رفت پاکستان کی وزارتِ آئی ٹی اور سعودی عرب کی نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے درمیان طے پائی ہے۔

معاہدے پر پاکستان کی طرف سے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور سعودی عرب کے نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے گورنر ماجد المزید نے دستخط کیے۔

اس معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں برادر ممالک کے سائبر اسپیس اور اہم قومی و معاشی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

دونوں ممالک جدید اور ابھرتے ہوئے سائبر خطرات کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے تکنیکی مہارت اور معلومات کا تبادلہ کریں گے۔

معاہدے کے تحت سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں عالمی سطح پر باہمی تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط اور بہتر بنایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کی ڈیجیٹل سرحدیں مزید محفوظ ہوں گی اور سائبر سیکیورٹی انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں