ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

امریکا کے تعلیمی پلیٹ فارم کینوس پر بڑا سائبر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کے تعلیمی پلیٹ فارم کینوس پر بڑا سائبر حملہ ہوا ہے، تعلیمی پلیٹ فارم Canvas LMS پر سائبر حملے کے بعد امریکا بھر کے اسکولز اور جامعات نے ہیکرز سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ طلبہ کا چوری شدہ ڈیٹا لیک ہونے سے محفوظ رکھا جاسکے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیکنگ گروپ شنی ہنٹر نے تقریباً 6.65 ٹیرا بائٹ ڈیٹا چرا لیا، جس میں 9 ہزار کے قریب تعلیمی اداروں کے طلبہ کے نام، ای میلز اور نجی پیغامات شامل ہیں۔ اس واقعے نے امتحانات اور اسائنمنٹس کی تیاری کرنے والے طلبہ کو شدید متاثر کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکی تعلیمی نظام کو متاثر کرنے والی اس خلاف ورزی سے آگاہ ہے، تاہم پلیٹ فارم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب کینوس کی پیرنٹ کمپنی Instructure نے کہا ہے کہ مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے اور سروس بحال کر دی گئی ہے۔

30 ہزار فیس بُک اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے’فری فار ٹیچر‘ فیچر میں موجود خامی کا فائدہ اٹھایا، جسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اضافی سکیورٹی اقدامات بھی اُٹھائے جارہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں