بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے گرفتار 7 افسران عہدوں سے مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (06 نومبر 2025): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے گرفتار 7 افسران نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن لاہور نے این سی سی آئی اے کے 8 افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد ان میں سے 7 مستعفی ہو گئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سید خرم علی نے ادارے کے سات گرفتار افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو روانہ کر دیے ہیں اور ان کی منظوری چند یوم میں متوقع ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن نے ملزمان کے استعفے 2 دن پہلے وزارت داخلہ کو بھجوائے تھے، تاہم وزارت داخلہ نے اب تک استعفوں کی منظوری نہیں دی ہے۔

گرفتار افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چودھری، ڈپٹی ڈائریکٹر زوار احمد، اسٹنٹ ڈائریکٹرز مجتبی ظفر، شعیب ریاض اور محمد عثمان اور سب انسپکٹرز یاسر رمضان اور علی رضا شامل ہیں، جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو مفرور قرار دے دیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں