اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

سری لنکا میں شدید بارشیں اور لینڈ سلائنڈنگ، 46 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 46 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کولمبو حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے کم از کم 46 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

سری لنکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں 25 افراد ہلاک ہوئے جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی گھر ملبے تلے دب گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے جس سے ٹرانسپورٹ نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وسطی سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 21 افراد لاپتہ جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ٹیمیں متاثرہ مقامات پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

6.0 شدت کے زلزلے سے پورا شہر لرز اُٹھا

شدید بارشوں کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے جبکہ کئی سڑکیں مکمل طور پر زیر آب ہیں، جس سے عام شہری مشکلات میں گھر گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے ذخائر اور دریا ابل پڑے ہیں اور صوبوں کو ملانے والی متعدد اہم سڑکیں زیر آب ہیں، جس کے باعث کئی علاقے دوسرے علاقوں سے کٹ گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں