(یکم دسمبر 2025): سمندری طوفان ’دیتوا‘نے بھارت میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
طوفان کے زیر اثر بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ 50 سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں، سمندر میں کئی میٹر تک لہریں بلند ہیں۔
اس کے علاوہ نوے کلو میٹرفی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں ہیں، تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا، لاکھوں لوگ خطرے میں ہیں۔
اس سے پہلے سمندری طوفان ’دیتوا‘ نے سری لنکا میں تباہ کاریاں مچائیں، سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سےکولمبو سمیت کئی شہروں میں بڑی تباہی ہوئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 212 ہوگئی، دو سو سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں، پل، سڑکیں اور مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہےکہ زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں، شمالی اور مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک ہونے والی بارش لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


