تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سمندری طوفان کا خطرہ، تامل ناڈو میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان نیوار کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی، جس کے تحت بدھ اور جمعرات کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی روشنی میں حکومت نے ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو تیار رہنے اور  انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا آغاز کردیا جبکہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ’نیوار‘ طوفان شدت اختیار کر گیا ہے، آج رات یہ طوفان تامل ناڈو اور پانڈے چری کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔  جس کے پیش نظر سمندری علاقوں سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔

بھارت میں طوفان کی آمد سے قبل ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے، تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے جبکہ بجلی کے کھمبے بھی گر گئے جس کی وجہ سے بجلی کی ترسیل میں خلل پیدا ہوا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بدھ اور جمعرات کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ حکومت نے چنائی ائیرپورٹ کو بھی دو روز کے لیے بند کردیا۔

Comments

- Advertisement -