پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

سمندری طوفان ’اوکھی‘ کا بحیرہ عرب میں داخل ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ سمندری طوفان ‘اوکھی’ کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کاا مکان ہے ، جس سے کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں آئندہ 2 روز میں بارش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوکھی نامی سمندری طوفان کل بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں داخل ہوگا، طوفان کے اثرات کراچی، ٹھٹھہ میں 3 ،4دسمبر کو نظرآئیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 3اور4دسمبرکوکراچی اورٹھٹھہ میں گہرےبادل چھائے رہیں گے اور اور 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ 4دسمبرکو طوفان کی شدت کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اوکھی طوفان سےپاکستان کا کوئی حصہ متاثرنہیں ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ24گھنٹےمیں طوفان کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔


مزید پڑھیں :  بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور کیرالہ میں سمندری طوفان سے تباہ


واضح رہے کہ سمندری طوفان ’’اوکھی‘‘نے بھارت اورسری لنکامیں تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں بھارت میں17،سری لنکامیں7افرادہلاک ہوئے جبکہ سمندری طوفان اوکھی کے باعث متعدد ماہی گیرلاپتہ ہیں ، جن کی تلاش جاری ہے۔

تیز ہوا اور بارش کے باعث ہزاروں درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں