تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سمندری طوفان شاہین: سعودی عوام بھی ہوجائیں خبردار!

ریاض: سمندری طوفان ‘شاہین’ کے عمان سے ٹکرانے کے بعد سعودی عرب میں بھی انتباہ جاری ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان سے مملکت کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں لیکن اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شاہین کے سبب سعودی عرب میں پیر سے جمعہ گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں جبکہ طوفانی ہواؤں کا بھی امکان ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض، مشرقی صوبے عسیر اور نجران شہر سمیت دیگر ریجنوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔ ملک بھر میں آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہورہا ہے جو 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

سعودی محکمہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ موجودہ موسمی صورت حال کی وجہ سے مکہ، ال جمن، ال کامل، کھولائس، الیتھ اور قنفند شہر میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں، شہری احتیاط برتیں۔

سمندری طوفان شاہین: امارات میں انتباہ جاری!

خیال رہے کہ سمندری طوفان گزشتہ روز عمان سے ٹکرایا جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، ساحلی علاقوں کی سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ مختلف حادثات کے نتیجے میں اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -