تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمان میں تباہی مچانے کے بعد ‘سمندری طوفان شاہین’ کا زور ٹوٹ گیا

عمان :‌ عمان میں تباہی مچانے کے بعد طوفان شاہین کا زور ٹوٹ گیا، تاہم محکمہ موسمیات نے سو سے دو سو ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمان میں سمندری طوفان شاہین کی وجہ سے شدید بارشیں اور سیلاب نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ہوگئے ، مسقط اور ساحلی علاقوں میں ایک سو بیس سے ایک پچاس کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔

عمان میں آج بھی عام تعطیل ہے جبکہ دارلحکومت مسقط سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں، طوفان کے باعث ایران میں چاہ بہا بندرگاہ پر چھ افراد ہلاک ہو گئے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ مواصلاتی نظام درھم برھم ہوگیا اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

عمان میں تباہی مچانے کے بعد طوفان شاہین کا زور ٹوٹ گیا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے سو سے دو سو ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کردی۔

دوسری جانب عمان کی قومی کمیٹی برائے ایمرجنسی مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ مسقط صوبے کے روسیل انڈسٹریل ایریا میں ایک گھر پر لینڈسلائیڈنگ کے بعد امدادی ٹیموں نے وہاں سے دو آدمیوں کی لاشیں نکالیں، اس ہی صوبے میں فلیش فلڈ کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک ہوا جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسقط سے آنے اور جانے والی کچھ پروازوں کو معطل کردیا گیا تھا تاکہ خطرات سے بچا جاسکے۔

خیال رہے خلیج میں مہلک طوفان وقتاً فوقاً آتے رہتے ہیں۔ مئی 2018 میں سمندری طوفان میکونو نے جنوبی عمان اور یمنی جزیرے سکوترا میں تباہی مچائی تھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -