جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

سمندری طوفان ’شکتی‘ کراچی سے دور ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(5 اکتوبر 2025): شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود شدید سمندری طوفان شکتی کراچی کے جنوب مغرب سے 700 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں، شدید سمندری طوفان "شکتی” بحیرہ عرب کے شمال مغربی حصے پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان عمان کے ساحل سے 250 کلو میٹر جنوب مغرب میں موجود ہے،کل صبح طوفان شکتی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے، سمندری طوفان کل ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو کر مزید کمزور ہو جائے گا۔

یہ پڑھیں: سمندری طوفان ’شکتی‘ شدید طوفان میں تبدیل ، کراچی سے کتنا فاصلہ رہ گیا؟

دوسری جانب آج بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حب، لسبیلہ، اواران اور کیچ میں ہلکی بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحل کے قریب سمندر کی ہوائیں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی ہیں۔

طوفان کے مرکز کے گرد ہوا کی رفتار 110-120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے جو آج دوپہر تک 135 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے، پھر اگلے 12 گھنٹوں میں یہ کم ہو کر 80-90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہ جائے گی اور پھر آہستہ آہستہ 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کم ہو جائے گی۔

5 اکتوبر کی آدھی رات سے 7 اکتوبر تک سمندر ہائی سے بہت ہائی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، ماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کردی گئی، سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی طوفان "شکتی” کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں